اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلمینٹ کی دفاعی و سیکورٹی امور کی کمیٹی کے چیئرمین حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں امریکہ کی زیرقیادت تشکیل پانے والا اتحاد، عراق کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین و اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کو طول دینے کی کوشش کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تصاویر اور دستاویزات سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ داعش کے خلاف تشکیل پانے والے اتحاد سے وابستہ ہیلی کاپٹر تکریت کے جنوب میں دہشت گرد عناصر کو ہتھیار اور خوراک منتقل کررہے ہیں۔ عراق کی پارلمینٹ کی دفاعی و سیکورٹی امور کی کمیٹ کے چیئرمین حاکم الزاملی نے حکومت بغداد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، اس قسم اقدامات کا نوٹس لے، اور عراق کی وزارت دفاع فرض بنتا ہے کہ وہ ان ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کو روکنے کی کوشش کرے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ویڈیو تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی آپاچی ہیلی کاپٹروں نے داعش کے زیر کنٹرول ایک علاقے لکڑی کے دو صندوق گرائے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ علاقہ مکمل طور سے عراقی سکوریٹی فورس کے محاصرے میں ہے-
.......
/169